سعودی عرب میں دنیا کی مہنگی ترین گھڑ دوڑ کا اعلان


ریاض: سعودی عرب نے آئندہ برس دنیا کی مہنگی ترین گھڑ دوڑ کے مقابلے کا اعلان کیا ہے۔

اس کا انعقاد آئندہ برس 9 فروری 2020 کو دارالحکومت ریاض کے کنگ عبدالعزیز ریس ٹریک پر کیا جائے گا۔

تاریخ میں پہلی بار 2 کروڑ امریکی ڈالرز کے انعامات دیے جائیں گے، پاکستانی روپوں میں یہ رقم 3 ارب 16 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔

دنیا کی مہنگی ترین گھڑ دوڑ کے ایونٹ کا اعلان جوکی کلب سعودی عرب کے سربراہ شہزادہ بندر بن خالد الفیصل نے کیا ہے۔

سعودی کپ  کے نام سے ہونے والی اس گھڑ دوڑ میں مجموعی طور دنیا بھر سے 14 گھڑ سوار شریک ہوں گے۔  جیتنے والے کو ایک کروڑ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ڈیڑھ ارب روپے تک کی رقم دی جائے گی۔

سعودی کپ میں بہترین پوزیشنز حاصل کرنے والے گھڑ سواربھی انعامات حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ مقابلے کی باقی ایک کروڑ ڈالر کی رقم پہلے، دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر آنے والے گھڑ سواروں میں تقسیم کی جائے گی۔

توقع کی جا رہی ہے کہ اس مہنگی ترین ریس کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے گھڑ سواری کے شوقین درجنوں  مرد وخواتین سعودی عرب آئیں گے۔


متعلقہ خبریں