شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ


لاہور: احتساب عدالت نے ملزمان کے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے جیل سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحویل میں دینے کی درخواست منظور کر لی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ ملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق کا مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کونسے سیاستدان یہ عید جیل میں گزاریں گے؟

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کیخلاف دو افراد کے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کر لی ہے۔

شریف منی لانڈرنگ میں گرفتار آفتاب محمود اور شاہد رفیق وعدہ معاف گواہ بنے ہیں۔

دونوں ملزمان کو چیئرمین نیب کے روبرو پیش کیا گیا تھا جہاں انہوں نے ان کی درخواست منظور کر لی تھی ۔


متعلقہ خبریں