پاکستان کیلئے دو سال سے معطل امدادی پروگرام بحال

ڈالر

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے دو سال سے معطل پاکستان کیلئے امدادی پروگرام بحال کردیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوگئی ہے۔

حماد اظہر کا کہنا ہےکہ امداد سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر نے قوم کو یہ خوشخبری بھی دی کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے دو سال سے معطل پاکستان کے لیے امدادی پروگرام بھی بحال کر دیا ہے۔

یہ پروگرام سابقہ دور حکومت میں معاشی عدم توازن کی بنا پر معطل کیا گیا تھا۔

قبل ازیں پاکستان کو قطر سے ملنے والی امداد کی پہلی قسط مبلغ 50 کروڑ ڈالرز 30 جون کو موصول ہوئی تھی۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے 22 جون کو دو روزہ دورہ اسلام آباد کے دوران پاکستان کے لیے تین ارب ڈالرز امداد کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں