سکھر انٹر بورڈ، نتائج ایک بار پھر مشکوک


سکھر: سندھ کے شہر سکھر میں انٹر جماعت کے نتائج ایک بار پھر مشکوک ہو گئے۔ طلبا کے نتائج بغیر نمبرز کے جاری کیے گئے۔

ہم نیوز کے مطابق سکھر انٹر بورڈ کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 38 ہزار 994 طلبا نے حصہ لیا اور رپورٹ میں امتحانات کے دوران صرف 10 طلبا کو کاپی کرتے ہوئے ظاہر کیا گیا۔

امتحانی نتائج کے جاری کردہ 69 صفحات پر مشتمل گزیٹ میں طلبا کی صرف نشست نمبرز اور گریڈ تحریر کیا گیا ہے جبکہ نمبرز نہیں لکھ گئے ہیں۔

نتائج جاری ہونے کے بعد انٹری ٹیسٹ میں داخلے کے خواہشمند طلبا کُل نمبرز شائع نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔ سکھر شہر کے 38 ہزار طلبا میں سے کوئی بھی امیدوار اچھی پوزیشن حاصل نہ کر سکا۔

یہ بھی پڑھیں انٹر انتخابات، نقل مافیا کے خلاف رینجرز سے مدد طلب

اس سے قبل راولپنڈی اور لاہور بورڈ نے انٹر میڈیٹ بورڈ کے ضمنی امتحانات سال 2018 کے نتائج کا اعلان کیا تھا جس میں راولپنڈی کے 20 ہزار 505 طلبا میں سے صرف 6 ہزار 703 نے کامیابی حاصل کی جبکہ 13 ہزار طلبا ایک بار پھر ناکام ہو گئے۔

لاہور میں بھی 37 ہزار امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے صرف 13 ہزار امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔


متعلقہ خبریں