پاکستان میں پریکٹس، محمد شہزاد کا سنٹرل کنٹریکٹ معطل


کابل: افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد شہزاد کی پشاور میں پریکٹس پر افغان کرکٹ بورڈ حرکت میں آگیا۔

ہم نیوز کے مطابق بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد کا سنٹرل کنٹریکٹ غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا۔

ایک اعلامیے کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کسی بھی کسی کو دوسرے ملک کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں: افغان کھلاڑیوں کا پشاور میں پریکٹس کرنے کا انکشاف

اے سی بی کا کہنا ہے کہ محمد شہزاد نے بناء اجازت کے پاکستان میں پریکٹس کرکے قوائد کی خلاف ورزی کی ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ نے محمد شہزاد کو جلد بورڈ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

گزشتہ روز ہم نیوز نے افغانستان کے کھلاڑی محمد شہزاد کی پشاور میں پریکٹس کا انکشاف کیا تھا۔

پشاور اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے انکشاف کیا ہے کہ صرف شہزاد ہی نہیں افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی پشاور آکر کھیلتے ہیں۔


متعلقہ خبریں