سرحدی حدود کی خلاف ورزی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع


لاہور: بھارت کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔

قرارداد تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی نبیلہ حاکم کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرارداد میں بھارت کی جانب سے اسکول وین پربلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسکول وین پر فائرنگ ناقابل برداشت ہے۔ انڈیا شہری آبادی کو نشانہ بنا کرجنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔

ایوان کو بتایا گیا کہ گزشتہ ایک برس کے دوران بھارت نے سینکڑوں مرتبہ لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کی خلاف ورزی کی۔ جس میں کئی پاکستانی شہری، معصوم بچے اور سیکورٹی اہلکار بھارتی جارحیت کا نشانہ بنے۔

قرارداد میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھارت کو خطے میں امن تباہ کرنے سے روکے۔

گزشتہ روز بھارتی فوج نے بٹل سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی تھی اوربچوں کی اسکول وین کو نشانہ بنایا تھا،جس کے نتیجے میں اسکول وین کا ڈرائیور شہید ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں