فخر زمان نے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا

فخر زمان سری لنکا کیخلاف تیز ترین سینچری اسکور کرنے کے خواہاں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ ان کی بیٹنگ تکنیک میں کوئی خرابی نہیں۔

پاکستان کی عالمی کپ 2019 میں ناقص کارکردگی کے بعد سے ٹیم کے کئی کھلاڑی تنقید کی زد میں ہیں۔

ان کھلاڑیوں میں فخر زمان بھی شامل ہیں جن کی ٹورنامنٹ میں کارکردگی متاثر کن نہیں رہی اور ان کی بیٹنگ تکنیک کو خصوصی طور پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ایک انٹرویو میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو اس پر تنقید نہیں کی جاتی تاہم جیسے ہی اس کی پرفارمنس اچھی نہیں رہتی ہر کوئی تنقید کرنے لگتا ہے۔

مزید پڑھیں: ثقلین مشتاق کی انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی

اسی حوالے سے مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں وہ تین رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تاہم اگلے ہی میچ میں انہوں نے 138 رنز اسکور کردیے جس کے بعد ناقدین خاموش ہوگئے۔

فخر زمان نے کہا کہ ہر کھلاڑی ہی ہر وقت اپنے کھیل کو بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب وہ لمبی اننگز کھیلنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور ان کے مطابق ان کے کریئر میں اب تک یہ ایک خامی رہی ہے۔

پاکستانی اوپنر کا کہنا تھا کہ ان کی اچھی فارم لگی ہوئی ہے اور بلے پر گیند اچھی طرح محسوس ہورہی ہے، انہیں صرف کریز پر مزید وقت گزارنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں