چین اور روس نے بھارت پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا، بھارتی صحافی کا انکشاف

چین اور روس نے بھارت پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا، بھارتی صحافی کا انکشاف

فوٹو: فائل


اسلام آباد: بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ چین اور روس نے پاکستان کے ساتھ معنی خیز مذاکرات کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کا حقیقت پسند طبقہ بھی اب حقائق سامنے لانے لگا ہے۔ بھارت کے سابق فوجی، مصنف اور بھارتی صحافی پراوین ساہنے نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا ہے کہ روس اور چین بھارت کے ساتھ اعتماد سازی نہیں بلکہ مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت کے لیے کشمیر کے معاملے پر جلد مذاکرات کا آغاز کرنا ناگزیر ہو جائے گا اور ویسے بھی بھارتی فوج انسداد عسکریت پسندی آپریشنز کے علاوہ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

بھارتی صحافی نے بھارتی فوج کی حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی فوج کو دور جدید کی جنگ کے لیے ناکارہ بنا دیا ہے اور آج ایک دور جدید کی جنگ ہمارے چہرے کو گھور رہی ہے۔


متعلقہ خبریں