احد چیمہ کی عدم پیشی نیب حکام برہم

احد چیمہ کی عدم پیشی نیب حکام برہم | HUM.TV

لاہور: آشیانہ اقبال ہاوسنگ اسکینڈل کے سلسلے میں سابق ڈائریکٹرجنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ڈی جی ایل ڈی اے) احد چیمہ

نیب میں پیش نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق نیب حکام نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احد چیمہ دوبارہ طلب کرنے پر پیش نہ ہوئے تو سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

نیب کی جانب سے احد چیمہ کو ایک اور نوٹس جاری کرنے پرغورکےعلاوہ مختلف آپشنزکا جائزہ لیا جارہا ہے۔

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد سے آشیانہ اقبال میں32 کنال سرکاری اراضی کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا۔

آشیانہ اقبال مبینہ کرپشن کیس میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد آج صبح قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

نیب کے مطابق فواد حسن فواد کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کیا گیا تھا۔ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری آشیانہ اقبال کیس میں مختلف الزامات پر اپنا بیان ریکارڈ کرانے نیب آفس پیش ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فواد حسن فواد پرلطیف سنزکا کنٹریکٹ کینسل کرنے کا الزام سامنے آیا تھا۔


متعلقہ خبریں