انتہا پسند بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ غیر قانونی اقدام سے پاکستان اور بھارت کے حالات بہت کشیدہ ہو گئے ہیں۔
لائن آف کنٹرول (ایل او سی) میں شدید گولا باری جاری ہے اور ممکنہ طور پر دونوں ممالک جنگ کی جانب جا سکتے ہیں۔
دنیا بھر میں سروے کرنے والی بڑی کمپنی گیلیپ سروے نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وطن کی خاطر مر مٹنے والوں میں پاکستان کا دوسرا جبکہ بھارت کا چوتھا نمبر ہے۔
Willing to fight for their country
Morocco: 94%
Pakistan: 89%
Vietnam: 89%
India: 75%
Turkey: 73%
China: 71%
Indonesia: 70%
Israel: 66%
Russia: 59%
Nigeria: 50%
Brazil: 48%
US: 44%
Canada: 30%
Australia: 29%
France: 29%
UK: 27%
Italy: 20%
Germany: 18%
Japan: 11%(Gallup)
— The Spectator Index (@spectatorindex) August 10, 2019
رپورٹ کے مطابق افریقی مسلم ملک مراکش کے 94 فیصد لوگ اپنے ملک کی خاطر لڑنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں جبکہ 89 فیصد پاکستانی بھی اپنے وطن کی خاطر اپنا سب کچھ لٹانے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔
تیسرے نمبر پر 89 فیصد کے ساتھ ویتنام اور 75 فیصد کے ساتھ بھارت چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔
دیگر ممالک میں ترکی 73 فیصد، چین 71 فیصد، انڈونیشیا 70، اسرائیل 66 فیصد جبکہ روس کے 59 فیصد لوگ اپنے ملک کی خاطر لڑنے سے دریغ نہیں کریں گے۔