آر ایس ایس نازی نظریے کا ہندوانہ عکس ہے، عمران خان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کریک ڈاؤن اور نسل کشی آر ایس ایس کے نازی نظریے کا ہندوانہ عکس ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ نسل کشی کے ذریعے کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے سوال پوچھا کہ جس طرح دنیا نے ہٹلر کے میونخ میں مظالم کو خاموشی سے دیکھ کر بھی اسے خوش کرنے کی کوشش کی تھی، کیا وہ مقبوضہ کشمیر میں بھی یہی کچھ کرے گی؟

وزیراعظم نے مزید کہا کہ جس طرح ہٹلر آریاؤں کی نسلی برتری پر یقین رکھتا تھا اسی طرح آر ایس ایس بھی ہندو بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور مجھے خدشہ ہے کہ وہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں  اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ذہنیت سب پہلے بھارت میں موجود مسلمانوں پر مظالم کرے گی اور آخرکار پاکستان کو ہدف بنانے کی کوشش کرے گی۔

عمران خان نے آر ایس ایس کو ہٹلر کے نظریات کا ہندو عکس قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ وادی میں نظام زندگی مفلوج، چھ کشمیری شہید، 500 گرفتار


متعلقہ خبریں