خیبرپختونخوا حکومت کا آئی ٹی کمپنیوں کو بڑی سہولت فراہم کرنے کا اعلان


ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے مقامی و بین الاقوامی اِنفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کمپنیوں کو افرادی قوت اور کال سینٹرز سمیت دیگر انقلابی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کے پی آئی ٹی بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ  صوبائی حکومت غیر ملکی بینک اور ملکی آئی ٹی کمپنیوں کو کم قیمت میں افرادی قوت اور دیگر سہولیات فراہم کرے گی۔

کے پی آئی ٹی بورڈ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سعد جاوید کا کہنا ہے کہ بھارت، فلپائن اور بنگلادیش حکومتی سطح پر اپنی کمپنیوں کو معاونت فراہم کر رہے ہیں اور آئی ٹی شعبے میں ان ممالک کا بین الاقوامی مارکیٹ پر قبضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت ملکی  آئی ٹی کمپنیوں کو کم قیمت پر تمام سہولیات بشمول افرادی قوت  کی سہولت فراہم کرے گی۔

کے پی آئی ٹی بورڈ کے منصوبے  کے تحت صوبے کے 700 آئی ٹی سے وابستہ نوجوان نوکریاں حاصل کر سکیں گے۔


متعلقہ خبریں