غیر اخلاقی ڈانس پر 18 اساتذہ معطل

غیر اخلاقی ڈانس پر 18 اساتذہ معطل

فوٹو: فائل


محراب پور: سندھ کے علاقے محراب پور کے ایک سرکاری اسکول میں غیر اخلاقی ڈانس پر 18 اساتذہ کو معطل کر دیا گیا۔

نوشہرہ فیروز کے علاقے محراب پور میں بھریاروڈ ہائر سیکنڈری اسکول میں نوجوان سے غیر اخلاقی ڈانس کروانے والے اساتذہ کے خلاف محکمہ تعلیم حرکت میں آ گئی۔

ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق معطل ہونے والوں میں اسکول پرنسپل ذوالفقار کیریو، مشتاق سومرو، لطیف عباسی، طارق آرائیں، خالد آرائیں و دیگر شامل ہیں۔ جن کی معطل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ معطل ہونے والے اسکول پرنسپل ذوالفقار کیریو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سندھ کے سرکاری اسکول: 12136میں استاد نہیں،11441میں شاگرد نہیں

اسکول انتظامیہ نے یوم آزادی تقریب میں نوجوان سے خواتین کے لباس میں غیراخلاقی ڈانس کروایا تھا اور ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ہونے والے صوبائی کابینہ اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم نے انکشاف ہے کہ سندھ کے 12 ہزار 136 سرکاری اسکول ایسے ہیں جن میں اساتذہ موجود نہیں جبکہ 11 ہزار 441 اسکولوں میں طلبا موجود نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں