یاسین ملک کی آخری امید، دنیا مسئلہ کشمیر حل کرانے آگے آئے، مشعال ملک

فوٹو: فائل


اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی آخری امید ہے دنیا مسئلہ کشمیر حل کرانے آگے آئے۔

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ یاسین ملک کو شیشے کے کمرے میں قید رکھا گیا ہے، یاسین ملک نے اپنی جوانی اور اپنا خون تحریک آزادی کو دیا۔

انہوں نے کہا کہ میری ساس اور نند نے یاسین ملک سے ملاقات کی ہے وہ اتنے کمزور ہو گئے ہیں کہ اٹھ کر کھڑے بھی نہیں ہو سکتے جبکہ تہاڑ جیل کے ڈاکٹرز بھی انہیں اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کرنے کا کہہ چکے ہیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کے سابق معالجین نے بھی اُن کی جان کو خطرے کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں مودی حکومت نے ڈوگرہ راج کی تاریخ دہرا دی، مشعال ملک

حریت رہنما کی اہلیہ نے کہا کہ وقت بہت تیزی سے گزر رہا ہے اور میں دنیا سے بالخصوص سلامتی کونسل کے مستقل اراکین سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ کشمیر کے لیے کھڑے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ محض بیانات دینے کا وقت نہیں ہے، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کلسٹر بموں کا سلسلہ جاری ہے، ہمیں بھارت کو روکنا ہو گا کیونکہ صورت حال دن بدن بگڑ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں