ایم کیو ایم بہادر آباد نے پی آئی بی کا اجلاس غیر قانونی قرار دے دیا

بلاول حکومت کے غیر اعلانیہ اتحادی ہیں، ترجمان ایم کیو ایم

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ میرے پاس کنوینر شپ ڈاکٹر فاروق ستار کی امانت ہے۔

ایم کیوایم پاکستان کے زیراہتمام جنرل ورکرز اجلاس مقام کی تبدیلی کے بعد گلشن اقبال میں منعقد ہوا ہے۔ جس میں ملک بھر سے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی ہے۔

اجلاس کے شرکاء سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، فیصل سبزواری سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

اجلاس سے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار آئیں اورتنظیم چلائیں لیکن آئین سے بالاترہوکرنہیں۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان کے اس اجتماع نے ایم کیو ایم کے چکنا چورہونے کے تمام دعوؤں کو مسترد کردیا ہے۔

عامر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم کیوایم غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی جماعت ہے۔

ایم کیو ایم کسی جاگیردار یا پیسے رکھنے والے کی جماعت نہیں ہے۔ ایم کیو ایم کا آئین کارکنان کی امانت ہے۔

ایم کیوایم بہادرآباد کے جنرل ورکرز اجلاس میں قراردار کے ذریعے پی آئی بی اجلاس کوغیرقانونی قراردیا گیا ہے۔

قرارداد کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ایم کیوایم پاکستان کے متفقہ کنوینرہیں۔


متعلقہ خبریں