ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ کا تہوار ملک میں مکمل دینی عقیدت و احترام سے منایا گیا، مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید ادا کی گئی اور سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کا فریضہ ادا کیا گیا۔

حکومت نے یہ عید مسئلہ کشمیر پر یکجہتی کے نام کی ہے، نماز عید کے اجتماعات میں کشمیریوں کے حق میں، امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اور وطن کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

ملک کے طول و عرض میں اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانفشانی اور لگن کے باعث کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز عید ادا کی، وزیراعظم عمران خان نے بنی گالامیں نماز پڑھی۔

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مظفر آباد میں نماز عید ادا کی۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز