مزدوروں کو کم اجرت دینے پر 252 کارخانوں کے خلاف کارروائی

مزدوروں کو کم اجرت دینے پر 252 کارخانوں کے خلاف کارروائی | urduhumnews.wpengine.com

پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمہ صنعت و حرفت نے مزدوروں کو طے شدہ اجرت نہ دینے پر 252 کارخانوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کم اجرت دینے والے کارخانوں پر الزام ہے کہ انہوں نے مزدوروں کو 15 ہزار روپے اجرت نہیں دی۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایت پر کی گئی کارروائی میں پشاور کے 133، مردان کے 55 اور سوات میں 18 کارخانوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

صوبہ بھر میں 650 کارخانوں کا معائنہ کیا گیا، اس دوران 34 کارخانے نومبر 2017 سے بند پائے گئے جب کہ 616 کارخانوں میں پیداوار کا عمل (پروڈکشن) جاری تھا۔

معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ 364 کارخانے شیڈول بنکوں کے ذریعے مقررہ کم از کم اجرت ہی مزدوروں کو فراہم کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں