فلم ’سپراسٹار‘ نے شائقین کے دل جیت لیے، سینما گھروں پر رش پڑ گیا

فلم سپر اسٹار کی دبئی میں پروموشن

مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز اور ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی نئی فلم ’سپراسٹار‘ آج ملک بھر کے سینما گھروں میں پیش کر دی گئی ہے جہاں شائقین کی جانب سے اسے بے پناہ پذیرائی ملی ہے۔

فلم دیکھنے والے جہاں اس کی تعریف میں مگن ہیں وہیں سینما گھروں میں بھی رش کی صورتحال ہے اور کئی جگہوں پر ہاؤس فل مل رہا ہے۔

ماہرہ خان اور بلال اشرف کی جوڑی بہت پسند کی گئی ہے اور اس کے چاروں طرف چرچے ہیں۔

سپراسٹار کی کہانی، گیت، رقص اور موسیقی نے جہاں دلوں کو جیتا ہے وہاں اعلیٰ ہدایت کاری اور سینماٹوگرافی نے بھی اسے چار چاند لگا دیے ہیں۔

فلم مشرق وسطی، امریکہ اور یورپ کے سینما گھروں میں پہلے ہی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ چکی ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے احیاء میں اس فلم کا بڑا مقام ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : مشرق وسطیٰ، امریکہ، اور یورپ میں فلم ’’سپرسٹار‘‘ ریلیز کردی گئی

یاد رہے کہ ریلیز ہونے سے قبل ہی فلم سوشل میڈیا پر چھا گئی تھی جہاں صرف یوٹیوب پر اس کے 70 لاکھ سے زیادہ ہٹس ہو چکے ہیں، فلم دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ سپر اسٹار ان کی امیدوں سے بھی بڑھ کر ہے۔

فلم کے گانے ’دھڑک بھڑک‘ نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ ڈالے اور ہر طرف دھوم مچا دی، گانے میں سمیر خان کی شاندار پرفارمنس اور کبریٰ خان کے جاندار رقص نے فلم بینوں کے دل موہ لیے۔

فلم کے ایک اور گانے ’غلط فہمی‘ نے بھی ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا کو اپنی گرفت میں لے لیا، اسی طرح ’نوری‘ میں ماہرہ خان کے رقص نے لوگوں کو مسحور کر دیا اور اس کی موسیقی نے دلوں کو چھو لیا۔


متعلقہ خبریں