کشمیریوں کو کوئی غلام نہیں بنا سکتا، فردوس عاشق

فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کوئی جبر، ظلم، کرفیو، ہتھکڑی اور کوئی قید خانہ کشمیریوں کو غلام نہیں بنا سکتا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ مودی سرکار کی بھارتی تسلط کی پالیسی ترک نہ کرنے پر خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ بھارت اپنے انتہا پسندانہ رویے پر نظر ثانی کرے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے جس کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں ہی ممکن ہے اور کوئی جبر، کوئی ظلم، کوئی کرفیو، کوئی ہتھکڑی اور کوئی قید خانہ کشمیریوں کو غلام نہیں بنا سکتا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عید کے دن کشمیریوں کو ان کی مذہبی رسومات ادا کرنے سے روکنا ثابت کرتا ہے کہ بھارت کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رہا ہے اور قربانی کے روز مسلمانوں کو ان کے مقدس تہوار منانے سے روکنا ثابت کرتا ہے کہ سیکولر اور جمہوری بھارت مودی کے ہاتھوں قتل ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں جبکہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔


متعلقہ خبریں