دم گھنٹے سے 4 بھائی جاں بحق

دم گھنٹے سے 4 بھائی جاں بحق

فوٹو: فائل


کراچی: لانڈھی شرافی گوٹھ میں بابر کانٹا کے قریب دم گھٹنے سے 4 بھائی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے چاروں بھائیوں کی شناخت انور، عمر، عثمان اور حمزہ کے نام سے ہوئی ہے جو کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے کے بعد دم گھنٹے سے جاں بحق ہوئے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل وجہ موت کا تعین کیا جائے گا۔

جاں بحق ہونے والے بھائیوں کا تعلق پشین کے علاقے ملنگا آباد سے ہے۔ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب جاں بحق ہونے والے بھائیوں کے ہمراہ دیگر 2 افراد نے کھانا کھایا تھا جس کی وجہ سے پولیس نے دونوں افراد سے پوچھ گچھ کی جبکہ گھر میں موجود بچا ہوا  کھانا بھی قبضہ میں لے لیا ہے جسے لیبارٹری بھجوایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں http://مون سون: 139افراد جاں بحق،115 زخمی، کے پی سب سے زیادہ متاثر

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق بظاہر کھانے میں کسی زہریلی چیز کے شواہد نہیں ملے ہیں تاہم تحقیقات کا عمل مکمل کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں