‘کام بتاؤ، میں کیا کروں، کس کو کھاؤں’ پکارنے والا زکوٹا نہیں رہا


لاہور:بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ ڈرامے عینک والا جن کے مشہور کردار ” زکوٹا جن ” انتقال کرگئے ہیں۔ 

ڈرامہ سیریل ’’عینک والا جن‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے بچوں اور بڑوں کے ہر دلعزیز فنکار مطلوب الرحمان عرف منالاہوری اب دنیائے فانی میں نہیں رہے۔

زکوٹا جن نے اپنی زندگی کے 40 سال ٹی وی اور اسٹیج کے شعبوں کو دیے۔

مطلوب الرحمان نے پاکستان کے مشہور ڈرامے ” عینک والا جن ” میں زکوٹا جن کا کردار ادا کیا۔  جس سے وہ بچوں اور بڑوں میں بے حد مقبول ہوئے۔

زکوٹا جن ہی نہیں ان کے کردار سے منسوب ڈائیلاگز طویل عرصہ گزرنے کے بعد آج بھی بڑوں اور بچوں کی زبان پر عام ہیں۔ 1993 میں نشر ہوئے ڈرامے کا  مشہور ڈائیلاگ “مجھے کام بتاؤ، میں کیا کروں، میں کس کو کھاؤں” بھی انہی میں سے ایک ہے۔

مطلوب الرحمان عرف منا لاہوری فالج اور شوگر کے عارضے کا شکار تھے، گزشتہ کچھ روز سے ان کی طبیعت زیادہ خراب تھی۔

فالج کی بیماری نے ان کے جسم کے دائیں حصے کو کمزور کردیا تھا، جس کی وجہ سے وہ معمول کے کام سرانجام دینے سے قاصر تھے۔


متعلقہ خبریں