وزیر اعظم یوم آزادی کشمیر میں منائیں گے

وزیر اعظم کےمشیران اورمعاونین خصوصی کےخلاف درخواست واپس

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان یوم آزادی آزاد کشمیر میں منائیں گے جہاں وہ قانون ساز اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان بدھ 14 اگست کو آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد جائیں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی ہوں گے جہاں وہ کشمیری رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے آزاد کشمیر جائیں گے جہاں وہ آل پارٹیز کانفرنس کے علاوہ قانون ساز اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے جبکہ انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا جائے گا اور قانون ساز اسمبلی میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے ترانے بجائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ’مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں‘

واضح رہے کہ 14 اگست کو ملک بھر میں یوم آزادی کے علاوہ یوم یکجہتی کشمیر بھی منایا جا رہا ہے اور پاکستان کے ساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی لہرایا جائے گا، مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مظفر آباد آزاد کشمیر میں عید کا دن گزارا اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومتیں جذبات نہیں تاریخ کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتی ہیں، بھارت نے دوطرفہ معاہدوں کو ٹھیس پہنچائی ہے، حکومت پاکستان اس کے ساتھ تمام دوطرفہ معاہدوں پر نئے سرے نظرثانی کرے گی۔


متعلقہ خبریں