‘حالیہ بھارتی اقدامات نے دو قومی نظریے کو تقویت دی ہے’

پاکستان کشمیری عوام کےکندھےسےکندھاملاکرکھڑا رہےگا، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤاجداد نے مذہبی، ثقافتی اور سماجی اقدار کے تحفظ کے لیے قربانی دی، حالیہ بھارتی اقدامات سے ان کے دو قومی نظریے کو مزید تقویت ملی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں اپنے بھائیوں کی حالت زار پر افسردہ ہیں تاہم ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں کو مشعل راہ بنا کر ملک کو درپیش چینلجز پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں ;جنگ مسلط کی گئی تو دنیا اس کے اثرات دیکھے گی

آج پورے ملک میں یوم آزادی کشمیریوں سے یکجہتی کے دن کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر پورے ملک میں تقریبات منعقد ہوئیں اور ہر خاص و عام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا رہے گا۔


متعلقہ خبریں