اسلام آباد: زیادہ گوشت کھانے والے ہزاروں مریض اسپتالوں میں داخل


اسلام آباد: شہر اقتدار میں عید قرباں کے پہلے دو دن اپنی استطاعت سے زیادہ گوشت کھانے اور غذائی زہریت (فوڈ پوائزننگ) کے باعث ڈیڑھ ہزار افراد مختلف اسپتالوں میں پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی کا عملہ متحرک کر دیا گیا ہے کیونکہ ایسے مریض بڑی تعداد میں تیسرے روز بھی آ رہے ہیں۔

مجموعی طور پر اسلام آباد میں 3000 سے زائد مریض زیادہ کھانے کی وجہ سے اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ان میں سے گوشت خوری کے باعث 1000 سے زائد، غذائی زہریت کی وجہ سے 500 افراد جبکہ دیگر مریض بلڈ پریشر اور شوگر کے ہاتھوں اسپتال پہنچے ہیں۔

عید کے تیسرے روز بھی مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ڈاکٹرز اور محکمہ صحت نے بار بار تنبیہ کی تھی کہ گوشت کھانے میں اعتدال کو مدنظر رکھا جائے لیکن ندیدہ پن نے اپنا اثر دکھا دیا۔

یاد رہے کہ عید کے موقع پر اسلام آباد میں بہت کم لوگ رہ جاتے ہیں، زیادہ تر آبادی اپنے اپنے آبائی علاقوں میں عید منانے چلی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قربانی کا گوشت جھٹ پٹ گلائیں


متعلقہ خبریں