ابھی نندن کو ’’ویر چکر‘‘ تمغہ دینے کا اعلان


دہلی: بھارت نے اپنی پوم آزادی پر ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھما کو دوسرا بڑا  فوجی اعزاز ’’ویر چکر‘‘ دینے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی ائیر فورس کے ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھما کے جہاز کو پاکستان کی فضائیہ نے 27 فروری کو لائن آف کنٹرول پر مار گرایا تھا، اور انہیں گرفتار کیا تھا۔

بھارتی پائلٹ کو 60 گھنٹے تحویل میں رکھنے کے بعد پاکستان نے خیرسگالی کے جذبے کے تحت ہمسائیہ ملک کے حوالے کیا تھا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان سے واپسی پر ابھی نندن کو فرائض کی ادئیگی سے روک دیا گیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ونگ کمانڈر کے طبی ٹیسٹ کلیٔر کرنے کے بعد فلائنگ ڈیوٹی میں دوبارہ شامل کیا جائے گا۔

بھارتی پائلٹ اپنے تباہ شدہ طیارے سے پیرا شوٹ کے ذریعے نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے تاہم اس دوران وہ زخمی ہوئے۔ مقامی لوگوں نے انہیں گرفتار کر کے پاکستانی حکام کے حوالے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی فضائیہ نے اپنا ہیلی کاپٹر کیسے گرایا؟

ابھی نندن کی گرفتاری اور رہائی کے بعد بھارت میں  کئی طرح کے جسماتی اور ذہنی  ٹیسٹ  سے گزرنا پڑا تھا۔

پاکستان سے واپسی پر بھارتی پائلٹ نے کہا تھا کہ پاکستانی حکام نے ان پر جسمانی تشدد نہیں کیا، لیکن ان کو مبینہ طور پر ’’ذہنی اذیت‘‘ کا نشانہ بنایا گیا۔


متعلقہ خبریں