راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج نے کہا ہے کہ نہ ہی 1947 میں کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل کر سکا اور نہ ہی موجودہ غیر قانونی اقدام یا مستقبل میں کوئی اس کی حیثیت تبدیل کر سکتا ہے۔
“Reality of #Kashmir was neither changed by an illegal piece of paper in 1947 nor will any other do it now or in future. Pakistan has always stood by Kashmiris against India’s hegemonic ambitions, will always do. There can never be a compromise on #Kashmir. (1 of2).
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 14, 2019
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت کے غاصبانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ ہم کشمیریوں پر بھارت کے جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں چاہے اس کی ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کر نی پڑے۔
We shall stand in the face of tyranny, regardless of the cost. Pakistan Army is fully alive to the sanctity of Jammu & Kashmir and will remain fully ready to perform its part in line with our national duty for Kashmir cause”, COAS on Independence & Kashmir Solidarity Day. (2of2).
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 14, 2019
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان آرمی کو جموں و کشمیر کے تقدس کا بھرپور اَدراک ہے اور پاک فوج کشمیر کاز کے لیے اپنی قومی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے مکمل تیار ہے۔