ڈیرہ غازی خان میں مبینہ دہشت گروں نے خود کو بم سے اڑا لیا

ڈیرہ غازی خان میں مبینہ دہشت گروں نے خود کو بم سے اڑا لیا | urduhumnews.wpengine.com

ڈیرہ غازی خان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران تین مبینہ دہشت گردوں نے خود کو بم سے اڑا لیا ہے۔

پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں سیکورٹی فورسز نے چھابری کے پہاڑی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران تینوں دہشت گردوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چھابری کے علاقے میں چیک پوسٹ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو زخمی کردیا تھا۔

پولیس پر حملے کے بعد ملزمان قبائلی علاقے میں روپوش ہوگئے تھے۔

جن کی تلاش کے لیے سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کررکھا تھا۔

تینوں مبینہ دہشت گردوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔


متعلقہ خبریں