گوگل نے پاکستان کی یوم آزادی پر ڈوڈل جاری کیا


ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے 14 اگست کو اپنے ہوم پیج پر پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے ایک ڈوڈل جاری کیا۔

گوگل نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سبز رنگ کے اپنے ڈوڈل میں پشاور کے تاریخی خیبر پاس کو دکھایا۔ جو پاکستان کے لیے تحفہ ہے۔

ماضی میں گوگل کے ڈوڈلز لاہور قلعہ اور وادی سندھ کی تہذیب پر مبنی ہوتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: ملک میں 73واں یوم آزادی کشمیریوں کے نام

پاکستان میں آج 73 ویں یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے اور قومی پرچم کے ساتھ ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا گیا۔

14 اگست 1947  کو برصغیر کی تقسیم کے نتیجے میں پاکستان معرض وجود میں آیا تھا اور پچھلے 73 سالوں میں پاکستان نے بڑے اُتار چڑاؤ دیکھے ہیں۔


متعلقہ خبریں