مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے مسلم دنیا میں انتہا پسندی بڑھے گی، وزیراعظم

وزیر اعظم کا پنجاب حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو کچھ مقبوضہ کشمیر میں ہو رہا ہے اس سے مسلم دنیا میں انتہا پسندی بڑھے گی اور تشدد کا نیا دور ابھرے گا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے سوال کیا کہ کیا دنیا سربرینیکا کی طرح وادی میں ایک اور قتل عام کو خاموشی سے دیکھے گی؟ دنیا کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ اگر ایسا ہونے دیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پہلے بھی گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کی، اب مقبوضہ کشمیر میں 12 دن سے کرفیو نافذ ہے اور مواصلاتی نظام مکمل طور پر بند ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پہلے سے بھارتی فوج کی موجودگی میں اضافی دستے تعینات کیے گئے ہیں جبکہ آر ایس ایس کے غنڈوں کو مقبوضہ وادی میں بھیجا جا رہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں