کوہلی ایک دہائی میں 20 ہزار رنز بنانے والے واحد بلے باز بن گئے

کوہلی کی پاکستانی شائقین کرکٹ سے سپورٹ کی اپیل

فائل فوٹو


پورٹ آف اسپین: بھارتی کپتان اور جدید کرکٹ کے عظیم بلے باز ویرات کوہلی ایک دہائی کے دوران 20 ہزار بین الاقوامی رنز اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے۔

کوہلی نے یہ سنگ میل بدھ کے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں اپنی سنچری کے دوران عبور کیا۔ سنچری کی بدولت بھارت نے یہ میچ باآسانی چھ وکٹوں سے اپنے نام کیا۔

میچ کے ساتھ ساتھ بھارت نے یہ سیریز 0-2 سے اپنے نام بھی کرلی ہے۔

کوہلی کے بعد اس فہرست میں دوسرا نمبر رکی پونٹنگ کا ہے جنہوں نے ایک دہائی کے دوران 18,962 رنز بنائے جبکہ سابق جنوبی افریقی آل راؤنڈر جیک کیلس اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں 16,777 رنز بنائے۔

سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں جنہوں نے 16،304 جبکہ کمار سنگاکارا نے 15،999 رنز بنائے۔

فہرست کا اختتام سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اور ہاشم آملہ پر ہوتا ہے جنہوں نے بالترتیب 15،962، 15،853 اور 15،185 رنز بنائے۔


متعلقہ خبریں