ذاکر نائیک نے مودی سرکار کا گھناؤنا منصوبہ بےنقاب کر دیا


معروف انڈین اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک نے کہا ہے کہ بھارت اسرائیل سے تربیت حاصل کر رہا ہے تاکہ وہ مستقبل میں پاکستان کو تباہ کر کے کشمیر پر مکمل طور پر قبضہ حاصل کر لے۔

ملائشیا میں دیے گئے ایک خطاب میں انہوں نے برطانوی صحافی رابرٹ فیسک کے کالم  کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جیسے اسرائیل نے فلسطین کو تباہ کرنے کے بعد اس کی سرزمین پر قبضہ کیا بالکل اسی طرح اب بھارت بھی کشمیر میں یہ سب کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مسلم امہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان سنگین حالات میں مسلمان ممالک کوئی کردار ادا نہیں کر رہے، کیونکہ ان کے اپنے معاشی مفادات بھارت کے ساتھ ہیں۔

ذاکر نائیک نے بھارتی وزیراعظم  کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی  کو یہ تک معلوم نہیں کہ بادلوں کی وجہ سے ریڈار سے کوئی چیز چھپ نہیں سکتی مگر انہوں نے اس حوالے سے ایک عجیب منطق دی کہ بادلوں کے باوجود اپنے پائلیٹس کو پاکستانی جہازوں پر حملہ کرنے کا حکم دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 1947 میں یہ طے ہوا تھا کہ بھارت کی چھتری کے نیچے بھی کشمیر آزاد تصور کیا جائے گا اور کوئی بھارتی باشندہ ان کی زمین نہیں خرید سکتا اور ان کی اپنی شناخت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ آج 70 سال بعد انتہا پسند بے جی پی حکومت نے غیر آئینی طور پر آرٹیکل 370 ختم کر دیا جو کشمیر کے باسیوں کو تحفظ فراہم کرتا تھا۔


متعلقہ خبریں