’مقبوضہ کشمیر فلسطین اور عراق کا نقشہ پیش کررہا ہے‘


نئی دہلی: بھارت میں انسانی حقوق کی کارکن کویتا کرشنن کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر فلسطین اور عراق کا نقشہ پیش کررہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج رات گئے بچوں کو اٹھا کر لے جاتی ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں کئی نوجوان پیلٹ گن کا شکار ہو کر اسپتالوں میں موجود ہیں۔

کویتا کرشنن نے صحافیوں کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کا عید کے دنوں میں دورہ کیا اور کشمیریوں کی حالت بیان کرنے کے لیے ایک ڈاکو منیٹری بھی جاری کی۔

مزید پڑھیں: بھارتی ریاست ناگا لینڈ نے علیحدگی کا اعلان کردیا

9 سے 13 اگست تک انہوں نے سری نگر، سیپورا، باندی پور، انت نانگ اور شوپیاں سمیت کئی علاقوں میں ہونے والے مظالم کا پتہ لگایا۔

کویتا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کسی کو پر امن احتجاج تو کیا بولنے کی بھی آزادی نہیں دی جا رہی۔

بھارتی سماجی کارکن نے وادی کشمیر کی ڈاکو منٹری بھی جاری کی ہے جس میں کشمیر سے متعلق حقائق دکھائے گئے ہیں۔

کویتا کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کے بقول وہاں امن ہے تو کیوں ادھر ہر چیز پر پابندی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قابض فوج آزادی کی خواہش کو دبانے کے لیے بچوں کو بھی نشانہ بنانے سے گریز نہیں کر رہی لیکن کشمیری متحد اور بے خوف نظر آ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں