علیم ڈار نے ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا


اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل میں شامل پاکستان ایمپائرعلیم ڈار نے سب سے زیادہ 128 ٹیسٹ میچز میں ایمپائرنگ کرنے کا اسٹیو بکنر کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

انہوں نے یہ اعزاز لندن میں کھیلے جانے والے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ حاصل کیا۔

اس موقع پر 51 سالہ پاکستانی ایمپائرنے کہا کہ یہ ریکارڈ حاصل کرنا میرے لئے اور میرے ملک کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیو بکنر میرے لئے رول ماڈل رہے ہیں ان کا یہ ریکارڈ برابر کرنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

علیم ڈار نے موقع  فراہم کرنے کے لئے  پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور مقامی کلبز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بورڈ کی مدد کے بغیر یہ مقام حاصل کرنا مشکل تھا۔

وہ اب تک 206 ایک روزہ میچز اور 46 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ایمپائرنگ کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں جبکہ تین مرتبہ آئی سی سی کے بہترین ایمپائر ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

ایشیز سیریز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں وہ خراب ایمپائرنگ کی وجہ سے خبروں میں رہے جبکہ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے نیوٹرل ایمپائر رکھنے کا قانون ختم کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا۔

علیم ڈار پاکستان میں کرکٹ کی فروغ کے لئے بھی کام کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے ایک کرکٹ کلب بھی بنا رکھا ہے۔

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ علیم ڈار ایشیز سیریز میں سب سے زیادہ ٹیسیٹ میچز میں ایمپائرنگ کرنے کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

 

 


متعلقہ خبریں