فلم ’سپر اسٹار‘ نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

فلم سپر اسٹار کی دبئی میں پروموشن

ویب ڈیسک: مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز اور ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’سپراسٹار‘ نے باکس آفس میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔

فلم سپر اسٹار نے پہلے تین دن میں 11 کروڑ سے زیادہ کمائے۔

فلم کی نمائش  ملک بھر کے سینما گھروں سمیت مشرق وسطیٰ، امریکہ اور یورپ کے سینما گھروں میں جاری ہے۔ فلم نے پاکستان میں ساڑھے چھ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے.

اسی طرح سپر اسٹار نے بیرون ملک تین دن کے اندر پانچ کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا ہے.

فلم ملک بھر کے سینما گھروں اور سمندر پار سینما ہاوسز میں پیش کر دی گئی ہے جہاں شائقین کی جانب سے اسے بے پناہ پذیرائی ملی ہے۔

فلم دیکھنے والے جہاں اس کی تعریف میں مگن ہیں وہیں سینما گھروں میں بھی رش کی صورتحال ہے اور کئی جگہوں پر ہاؤس فل مل رہا ہے۔

ماہرہ خان اور بلال اشرف کی جوڑی بہت پسند کی گئی ہے اور اس کے چاروں طرف چرچے ہیں۔

سپراسٹار کی کہانی، گیت، رقص اور موسیقی نے جہاں دلوں کو جیتا ہے وہاں اعلیٰ ہدایت کاری اور سینماٹوگرافی نے بھی اسے چار چاند لگا دیے ہیں۔

شائقین کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے احیاء میں اس فلم کا بڑا کردار ہو گا۔


متعلقہ خبریں