ایل او سی کی خلاف ورزی: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی


اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پہ شدید احتجاج کرتے ہوئے دفتر خارجہ میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا۔

ہم نیوز کے مطابق دفتر خارجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ بھارت کی جانب سے لیپا اور بٹل سیکٹرمیں ہونے والی بلا اشتعال فائرنگ سے نائیک تنویر،لانس نائیک تیمور اورسپاہی رمضان شہید ہوئے ہیں۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، تین پاکستانی فوجی شہید

پاکستانی دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ بھارت کی جانب سے تسلسل کے ساتھ ورکنگ باؤنڈری پر کی جانے والی فائرنگ سے شہری آبادی نشانہ بن رہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق دفتر خارجہ نے مؤقف اپنایا کہ بھارت کی جانب سے ہونے والی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی خطے کے لیے خطرہ ہے لہذا بھارت جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔

پاکستانیوں اور کشمیریوں نے منایا یوم سیاہ : بھارت کا تھا یوم آزادی

مقبوضہ وادی چنار میں بھارت کی مودی سرکاری کی جانب سے نافذ کیے جانے والے کرفیو کا گیارہواں دن بھی گزر گیا ہے۔ اس وقت پوری وادی ایک بڑی جیل کا منظر پیش کررہی ہے اور انسانی زندگیاں شدید اذیت سے دوچار ہیں۔


متعلقہ خبریں