مودی سن لے: پاکستان کشمیریوں کے ساتھ تھا اور رہے گا،شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عدالت سے گرفتار کرلیا گیا

مانچسٹر: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی! سن لے اور کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان 72 سال سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اب کوئی آپشن نہیں ہے کہ وہ کشمیر پر اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں منعقدہ ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کہی۔ احتجاجی مظاہرہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی اقدامات کے خلاف منعقد کیا گیا تھا۔

پاکستانیوں اور کشمیریوں نے منایا یوم سیاہ : بھارت کا تھا یوم آزادی

اطلاعات کے مطابق شیخ رشید احمد کو لندن میں منعقدہ مظاہرے میں شرکت کرنا تھی لیکن تھکن کے باعث وہ سفر نہ کرسکے اورمانچسٹر میں منعقدہ ایک نسبتاً چھوٹے مظاہرے میں شریک ہوئے۔

لندن میں منعقدہ بڑے مظاہرے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت دیگر نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ہم نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے انتہائی جذباتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ کوئی بھی نہ ہوا تو بھی وہ اپنی جنگ لڑیں گے۔

ہٹلر اور نازی کے پیروکار مودی اور آر ایس ایس

بھارت کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کا ایک بھی رکن مسلمان نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی بھارت کو صرف ہندو اسٹیٹ بنانا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے یہ وقت اس لیے چُنا کیوں کہ پاکستان معاشی طور پر کم زور ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن! مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہے اور سن لے کہ پاکستان 72 سال سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بھارت کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے مودی کو ایک نا اہل اور شدت پسند حکمران قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی ایک چھوٹا آٓدمی ہے جسے اوپر والی جگہ پربٹھا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہٹلر سے بھی بدتر ثابت ہورہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم ڈھا رہا ہے۔

سلامتی کونسل کو بھارتی ہتھکنڈوں کا نوٹس لینا ہوگا، ملیحہ لودھی

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کشمیر ہندوستان کی فوج کا قبرستان بن چکا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کشمیر سے جو آگ نکلی ہے اس کا اثر پوری دنیا پر پڑے گا۔

شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانوی پاکستانی اور کشمیری وفود بنا کر اراکین اسمبلی اوراصحاب اقتدار سے ملاقات کریں اور انہیں درست صورتحال کی بابت آگاہی دلائیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ او آئی سی ایک کمزور آواز ہے اور کشمیریوں کو خود او آئی سی بن کر لڑنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 70 سال کے بعد اقوام متحدہ کو توفیق ہوئی ہے کہ مسئلہ کشمیر پر اجلاس بلارہی ہے۔


متعلقہ خبریں