کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ 28 ہزار 764 کی سطح پر بند

stock market

امریکی بینکاری نظام میں غیریقینی دنیابھرمیں سٹاک مارکیٹیں بیٹھ گئیں


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز کساد بازاری کا سلسلہ جاری رہا اور 100 انڈیکس 664 پوائنٹس کی کمی کے بعد 28 ہزار 764 کی سطح پر اختتام پذیر ہوا۔

آج کاروبار کے آغاز میں مارکیٹ  100 انڈیکس 29 ہزار 429 پر کھلی مگر 93.98 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 29 ہزار 335 پر آ گیا۔

مارکیٹ میں بلند ترین سطح 29 ہزار429  پوائنٹس پر دیکھی گئی جبکہ کم ترین سطح 28 ہزار691 رہی۔

آج مجموعی طور پر53،423،710 حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 3،323،773،082 پاکستانی روپے رہی۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کساد بازاری کا سلسلہ جاری رہا اور 100 انڈیکس 308.91 پوائنٹس کی کمی کے بعد 29 ہزار 429 کی سطح پر اختتام پذیر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور مارکیٹ 230 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 29 ہزار811 کی سطح پر جا پہنچی لیکن اس کے بعد مندی کا رحجان دیکھا گیا جو مارکیٹ بند ہونے تک جاری رہا۔

مارکیٹ میں بلند ترین سطح 30 ہزار 34 پوائنٹس پر دیکھی گئی جبکہ کم ترین سطح 29 ہزار 332 رہی۔

مجموعی طور پر58،407،770 حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 2،909،244،249 پاکستانی روپے رہی۔


متعلقہ خبریں