انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا

ڈالرکی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

فائل فوٹو


کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 159.40 روپے ہو گئی ہے۔

دیگر کرنسیوں کی ریٹ کی بات کریں تو فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں امارتی درہم  43.25، یورو 176.50 روپے ، سعودی ریال 42.25 روپے ، یوکے پاؤنڈ 193.00 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت  80 پیسے اضافے کے بعد 159.50 روپے ہو گئی تھی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 158.50 روپے میں خریدا اور 159.50 روپے میں بیچا گیا۔

ہفتہ کے اختتام پر انٹر بینک میں بھی ڈالر 19 پیسے مہنگا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 158 روپے 25 پیسے پر بڑھ کر 158 روپے 44 پیسے پر پہنچ گیا۔

 


متعلقہ خبریں