پی سی بی نے مصباح الحق کو اہم ذمہ داری سونپ دی

فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں، مصباح

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان مصباح الحق کو قومی کرکٹرز کے لئے لگائے جانے والے 17 روزہ کنڈیشننگ کیمپ کی نگرانی کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچنگ اسٹاف کے ہمراہ اے لسٹ کرکٹرز کی جسمانی فٹنس کو بہتر بنانے کے لئے کام کریں گے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر پی سی بی ذاکر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے کامیاب ترین سابق کپتان کے تجربے سے ڈومیسٹک کرکٹ میں موجود کھلاڑیوں کے پاس فائدہ اٹھانے کا اچھا موقع ہے۔

انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف قومی ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں نے پی سی بی کو قائداعظم ٹرافی میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل 19 کھلاڑیوں میں سے 14 کھلاڑیوں کو کیمپ کے لئے بلا لیا گیا ہے جبکہ آصف علی، بلال آصف، افتخار احمد ، میر حمزہ، راحت علی اور ظفر گوہر کو بھی 19 اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں