’کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا گلا گھونٹنے کی کوششیں ناکام ہوں گی‘

شریف خاندان عوام کے سامنے بے نقاب ہوگیا،مولانا کی سیاست ختم ہوگئی: عمران خان

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہندو بالادستی کی خواہاں فاشسٹ مودی سرکار کو سمجھنا چاہیے کہ برتر عسکری قوت کے ذریعے فوجوں، عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کو تو شکست دینا ممکن ہے مگر تاریخ شاہد ہے کہ جب کوئی قوم آزادی کیلئے یکجا ہوکر موت کے خوف سے چھٹکارا پالے تو کوئی قوت اسے اپنی منزل تک پہنچنےسے نہیں روک سکتی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں اپنی بات کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مودی سرکار میں ہندوتوا کا پجاری ٹولہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے تمام سفاکانہ حربوں اور ہتھکنڈوں سمیت منہ کے بل گرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا گلا گھونٹنے کی ان کی تمام کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔

مزید پڑھیں: ’مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں‘

دوسری جانب انتہا پسند بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے غیر آئینی اقدام پر غور کرنے کے لئے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج بند کمرے میں ہو گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔


متعلقہ خبریں