مصباح کو بیک وقت کوچ، چیف سیلیکٹر بنائے جانے کا امکان


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان مصباح الحق کو بطور ہیڈ کوچ منتخب کرلیا ہے جبکہ انہیں بیک وقت چیف سیلیکٹر کا عہدہ ملنے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ پی سی بی کی جانب سے باقاعدہ اعلان 19 اگست تک متوقع ہے۔

پی سی بی ہیڈ کوچ کو ہی چیف سلیکٹر کی اضافی ذمہ داریاں دینے پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے کنڈیشنگ کیمپ کے لیے مصباح الحق کو نگراں مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق اس وقت کرکٹ کمیٹی کے رکن بھی ہیں اور ان کی سفارشات کی روشنی میں ہی مکی آرتھر کو عہدے سے سبکدوش ہونا پڑا۔


متعلقہ خبریں