آئندہ انتخابات میں واٹر مارک بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس: 31 کروڑ سے زائد رقم ظاہر نہیں کی، اسکروٹنی کمیٹی

 اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی بار واٹر مارک بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد رواں برس ہونے والے عام انتخابات میں پہلی مرتبہ نئے بیلٹ پیپرز استعمال ہوں گے.

واٹر مارک بیلٹ پیپرز کو پرائیویٹ پرنٹنگ پریس سے نہ چھپوانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر دو ارب روپے سے زائد اخراجات آئیں گے جب کہ صرف کاغذ پر ایک ارب روپے تک خرچ ہونے کا امکان ہے۔

آئندہ عام انتخابات میں 20 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔

موجودہ حکومت کی مدت رواں سال مئی میں مکمل ہورہی ہے جس کے بعد عام انتخابات رواں سال جولائی یا اگست میں ہونے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جعلی بیلٹ پیپرز کی شکایت کے خاتمے اور دھاندلی کی روک تھام کے لیے واٹر مارک بیلٹ پیپرز اور انمٹ سیاہی والے مارکرز استعمال کرنے کی منظوری دی ہے۔


متعلقہ خبریں