سابق بھارتی کرکٹر نے خودکشی کرلی


سابق بھارتی کرکٹر وی بی چندرشیکھر نے گزشتہ روز خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 57 سالہ وی بی چندر شیکھر نے بھارت کی جانب سے 1988 سے 1990 تک سات ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے۔

وی بی چندر شیکھر بھارتی ریاست تامل ناڈو کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہے۔

مزید پڑھیں: گردن پر گیند لگنے سے کرکٹر جاں بحق

بھارتی میڈیا کہ مطابق انہوں نے چنائی میں واقع اپنے گھر کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی۔

سابق کرکٹر تامل ناڈو پریمیئر لیگ سے وابستہ تھے اور انہوں نے ایک ٹیم پر تین کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔

افسوس ناک واقعے پر بھارت سمیت دنیا بھر کے کرکٹرز سے دکھ کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں