سعدیہ عباسی اور نزہت صادق کے خلاف دائر اپیل مسترد

2026-27 تک پانی ختم ہو جائے گا، اُس وقت پانی کا ٹینکر چلا کریگا، لاہور ہائیکورٹ

لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے سعدیہ عباسی اور نزہت صادق کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر اپیلوں کو مسترد کردیا ہے۔

سعدیہ عباسی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ اورنزہت صادق ن لیگ کی سینیٹ انتخابات کی امیدوار ہیں۔

ہفتے کو لاہورہائی کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کے ایک رکنی ٹربیونل نے اپیلوں کی سماعت کی۔

تحریک انصاف کی امیدوارعندلیب عباس کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سعدیہ عباسی اورنزہت صادق نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپانے کی کوشش کی ہے۔ دونوں امیدواروں نے بیرون ملک سفر کی تفصیلات فراہم نہیں کیں نہ غیرملکی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفیکیٹ جمع کرایا ہے۔

عندلیب عباس نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ سعدیہ عباسی اور نزہت صادق کے کاغذات نامزدگی پر ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

ریٹرننگ افسر نے ریکارڈ عدالت میں پیش کیا اور کہا کہ دونوں امیدواروں کی جانچ پڑتال قانون کے مطابق کرنے کے بعد کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔ جس پر ٹربیونل نے وزیراعظم کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی اور ن لیگ کی رہنما نزہت صادق کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائراپیلوں کو مسترد کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں