رانا مشہود کو بھی نیب نے طلب کر لیا

حکومتی غلامی کرنے والوں کی لسٹیں تیار کرچکے، رانا مشہود

لاہور: سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کو بھی قومی احتساب بیورو (نیب) نے طلب کر لیا ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ رانا مشہود کو 22 اگست کو گیارہ بجے طلب کیا گیا۔

رانا مشہود کو اسپورٹس بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات پر طلب کیا گیا، وہ اس سے قبل 8 اگست کو نیب میں پیش ہو چکے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگی رہنما نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن نہیں کر سکے تھے۔


متعلقہ خبریں