خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ


پشاور: قبائلی انتخابات کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کرنے اور قبائلی ارکان کو نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع کے نو منتخب ارکان میں سے دو کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سندھ کابینہ میں توسیع کر دی گئی

دو مشیر اور معاون خصوصی کی تقرری بھی زیرغور ہے جس پروزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور پارٹی قیادت کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

نئے وزراء کو وزیراعلیٰ کے پاس موجود 17 محکموں سے قلم دان حوالے کئے جائیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سفارشات کے بعد وزراء اور مشیروں کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔


متعلقہ خبریں