انسداد پولیو ورکرز کی غیرمناسب سیکیورٹی، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع


لاہور: انسداد پولیو ورکرزکی مناسب سکیورٹی نہ ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی گئی ہے۔

تحریک التوا تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک تیمورمسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

تحریک کے متن کے مطابق محکمہ صحت کو انسداد پولیو ٹیموں پرمتعدد حملوں کے بعد بھی ہوش نہ آیا۔ ان کے تحفظ کے لیے نا کوئی اقدامات کیے گئے اور نہ ہی قانون سازی کی گئی۔

ایوان کو مزید بتایا گیا کہ ٹیموں پرحملوں کے زیادہ ترواقعات کے مقدمات بھی درج نہیں کرائے گے۔ جب کے دیگر کیسوں میں عدم پیروی کے باعث ملزموں کو سزا نہ دلائی جاسکی۔

گزشتہ دو برسوں میں پولیو ٹیموں پر 20 سے زائد حملے ہوئے۔  ان حملوں کے باعث صرف لاہور میں 15 ورکرز شدید زخمی ہوئے تھے۔

محکمہ صحت پولیو مہم پر کروڑوں روپے خرچ کر رہا ہے لیکن ابھی تک مقررہ اہداف تک رسائی ممکن نہیں بنائی جاسکی۔ جب کے اب تک محکمے نے ایسا کوئی پولیو ایکٹ بھی نہیں بنایا جس میں پولیو کے قطرے پینے سے انکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔


متعلقہ خبریں