ٹریفک حادثے میں پیپلز پارٹی کا ایم این اے زخمی

ڈی آئی خان، ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی

فوٹو: فائل


فیصل آباد: پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے ممبر قومی اسمبلی نوید عامر جیوا ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے قریب سمندری انٹرچنیج سے گزرتے ہوئے عامر جیوا کی گاڑی  مزدے سے ٹکرا گئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نوید عامر کے چہرے اور سینے پر چوٹیں آئیں ہیں اور وہ الائیڈ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پیپلز پارٹی کے اقلیتی ممبر قومی اسمبلی نوید عامر جیوا کا تعلق ملتان سے ہے، حادثے میں ایم این اے کا ڈرائیور اور پارٹی ورکر بھی زخمی ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں