ٹیسٹ کرکٹ میں خود کو منوانا اگلا ہدف ہے، بابر اعظم

ٹیسٹ رینکنگ جاری:بابراعظم کی تین درجے تنزلی

لندن: قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ عالمی کپ میں میری کارکردگی بہترین رہی یہ میرے کریئر کا پہلا ورلڈکپ تھا جسے بڑا چیلنج سمجھتے ہوئے بہت لطف اندوز ہوا ہوں۔

انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب سمرسیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری کرکٹ کے لئے رواں سال بہترین رہا ہے، انگلینڈ میں کافی عرصے سے کھیل رہا ہوں،  پہلے پاکستانی کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی کپ کھیلا اور اب سمرسیٹ کی جانب سے کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہا ہوں جس سے میرے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سفید بال کی کرکٹ میں کامیاب رہا ہوں مگر اب میرا اگلا ہدف ٹیسٹ کرکٹ میں خود کو منوانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے لمبے عرصے تک بہترین کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، مجھے اس کھیل سے محبت ہے اور میں اپنے کرئیر سے بھرپور لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں۔

کرکٹ کرئیر سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلی مرتبہ 12 سال کی عمر میں کرکٹ کلب میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد کرکٹ شروع کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اے ٹیم میں شمولیت سے قبل میں نے انڈر 15 اور انڈر 23 کرکٹ کھیلی،  محض ایک سال کے اندر ہی مجھے قومی ٹیم کے لئے سیلیکٹ کر لیا جس پر بہت خوشی ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ اپنے آبائی شہر لاہور میں ڈبیو کرنے کی خوشی آج تک محسوس کرتا ہوں جہاں میں نے نصف سینچری اسکور کی تھی۔


متعلقہ خبریں