پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر موصول

dollar

ایکسچینج کمپنی کے ملازمین گرفتار بھاری تعداد میں ڈالر ،پاؤنڈ، ، یورو، ریال، درہم برآمد


کراچی: پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہو گئی ہے جس کے بعد مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 57 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

رواں ہفتے مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 8 ارب 26 کروڑ ہو گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 31 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں مجموعی طور پر 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 7 اگست کو ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں برآمدات کے فروغ اور تجارتی فضا بہتر بنانے کےلیے 50 کروڑ ڈالر کے قرضے کی منطوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو اے ڈی بی نے 50 کروڑ ڈالرز قرض دینے کا اعلان کردیا

اے ڈی پی نے اپنے اعلامیے میں کہا تھا کہ قرض کے ذریعے کاروبار آسان بنانے اور برآمدات بڑھانے کے لیے مدد  فراہم کی گئی ہے، اس کے ذریعے پاکستان کا تجارتی خسارہ کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

 


متعلقہ خبریں